بماکو(نوائے وقت رپورٹ) افریقی ملک مالی میں فوجی بغاوت ہو گئی، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بغاوت کرنیوالے فوجیوں نے مالی کے صدر اور وزیراعظم کو گرفتارکر لیا، صدر اور وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد سرکاری ٹی وی بند کردیاگیا۔ افریقی یونین نے مالی کے صدر اور وزیراعظم اور دیگر سرکاری حکام کی گرفتاریوںکی مذمت کی ہے۔ افریقن یونین نے کہا ہے کہ مالی کے صدر، وزیراعظم اور دیگر حکام کو فوری رہا کیا جائے۔