کنٹرول لائن پر درہ شیر خان سیکٹر میں پھر بھارتی گولہ باری، متعدد مویشی ہلاک 

  تتہ پانی(نامہ نگار) لائن آف کنٹرول پر درہ شیرخان سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے شہری کے مکان پر گولہ گرنے سے متعدد مویشی ہلاک، بھنسں زخمی ہو گئی، جبکہ اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، علاقہ میںخوف وہراس پیدا ہوگیا، اطلاعات کے مطابق پیر و منگل کی شب  بلااشتعال گولہ باری کی گئی۔ ایک گولہ چک درہ شیرخان کے رہائشی سردار محمد اشفاق کے مکان پر گرا جس کے نتیجہ میں اُسکی ایک قیمتی بھینس زخمی ہوئی اور متعد د بکریاں ہلاک ہوگئیں جبکہ اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ  رہے، علاقہ میںخوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ مکینوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...