شراب لائسنس، عثمان بزدار کا جواب جمع: گندم کیس، مراد علی شاہ نے نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا

لاہور/ سکھر (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مبینہ طور پر شراب لائسنس سے متعلق اپنا جواب نیب آفس میں جمع کرادیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیب حکام کی جانب سے جواب کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد مزید کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اس حوالے نیب کی 5 رکنی ٹیم بنائی گئی ہے۔ جواب سے  مطمئن نہ ہونے کی صورت میں  عثمان بزدار کو دوبارہ نیب آفس دوبارہ بلوایا جائے گا تاہم حتمی فیصلہ آیندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیب سکھر میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔ مراد علی شاہ کو نیب سکھر نے گندم کیس میں انکوائری کیلئے طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 2017ء میں سرکاری اور غیر سرکاری گوداموں میں سبسڈی پر گندم جاری کی گئی تھی اور گندم کی مد میں ساڑھے 13 ارب روپے پلی بارگین کی مد میں وصول کئے گئے۔ جبکہ ڈیڑھ ارب سے زائد رقم اب بھی مل مالکان پر واجب الادا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو 10 سوالات پر مشتمل سوال نامہ ارسال کیا گیا تھا جس کے جوابات جمع کرائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نیب سکھر کے آفس میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ پانچ روز پہلے نیب نے سوالات بھیجے تھے نیب کو آئین اور قانون کا حوالہ دیکر جواب دیا۔ ہر چیز آئین اور قانون کے مطابق ہوئی ہے۔ کچھ لوگوں سے وصولی نہ ہونے پر مسائل ہیں۔ مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی وفاقی حکومت سے پچھلے ایک ڈیڑھ ماہ  سے کئی معاملات پر بات چیت ہو رہی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر لگانا صوبائی حکومت کا کام ہے۔ کوئی  کمیٹی قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتی۔ کل کابینہ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی سے متعلق گائیڈ لائنز لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...