اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) موٹروے ایم ون پر پبی کے قریب بس الٹنے سے تین مسافر جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق بس نمبر LES 388 جو کہ لاہور سے پشاور کی جانب جا رہی تھی کہ پبی کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے اور روڈ پر پھسلن کی وجہ سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے الٹ گئی۔ بس میں کل 12 افراد سوار تھے۔ حادثہ کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوئے۔ موٹروے پولیس نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔