کیمبرج نے اندازوں پرجاری نتائج واپس لینے کا اعلان کردیا ،شفقت محمود

 اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کیمبرج نے اندازوں پرجاری نتائج واپس لینے کا اعلان کردیا ہے ، کیمبرج کی جانب سے نئے نتائج کا اعلان طلبا اور والدین کیلئے خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کیمبرج نیاندازوں پرجاری نتائج واپس لینے کااعلان کردیا، جون 2020کے نتائج کیلئے کوششیں رنگ لے آئیں، کیمبرج جون 2020کے نئے نتائج کا جلد اعلان کرے گا۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کیمبرج سسٹم کے اسکول طلبا کو نئے نتائج سے آگاہ کریں گے، کیمبرج کی جانب سے نئے نتائج کا اعلان طلبا اور والدین کیلئے خوش آئند ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...