افغان دارالحکومت پر یوم آزادی سے قبل 14 راکٹ فائر،10 افراد زخمی

کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک سفارتی ضلع اور دیگر ملحقہ علاقوں میں 14 راکٹوں کے حملے میں 4 بچوں اور ایک خاتون سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ملک میں 101واں یوم آزادی منانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس کی تصدیق وزارت داخلہ کے ترجمان نے کی۔ترجمان طارق آریان نے ٹوئٹ کیا کہ صبح 9 بجکر 36 منٹ کے قریب پولیس ضلع 8 اور پولیس ضلع17 کے 2  مقامات سے شہر کے مرکز کی جانب 14 راکٹ فائر کیے گئے۔ زیادہ تر راکٹ رہائشی گھروں پر گرے جس سے 10 افراد زخمی ہوئے۔ مقامی میڈیا کی وڈیو میں راکٹ سے تباہ شدہ متعدد گاڑیاں اور گھر دکھائے گئے ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق راکٹ پولیس اضلاع 1،2،9،10 اور 16 میں گرے۔دھماکے سے متعدد مقامات پر آسمان پر دھویں کے گہرے بادل چھا گئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔آرائیں کے مطابق راکٹ حملے کے بعد وفاقی پولیس نے پولیس ضلع 17 سے 2 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔ابھی تک کسی بھی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ گزشتہ کئی سال کے دوران 50 لاکھ کے قریب آبادی والے وفاقی شہر کو طالبان باغیوں اور دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کی جانب  سے کئی دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...