فرانسیسی سفارتخانہ پولیس اتاشی کی اہلیہ کیساتھ ڈکیتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)فرانسیسی سفارتخانہ کے پولیس اتاشی کی اہلیہ کے ساتھ ڈکیتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے پر فرانسیسی سفارتخانہ کی طرف سے خط کے ذریعے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا تفصیلات کے مطابق فرانسیسی سفارتخانے کے پولیس اتاشی کی اہلیہ نے یکم اگست کو تھانہ کوہسار میں اطلاع دی کہ وہ اپنے گھر کے سامنے کھڑی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے اسلحہ کے زو رپر اس سے موبائل اور دیگر اشیاء چھیننے کی کوشش کی تاہم میرے شور مچانے پر وہ وہاں سے فرار ہو گیا جس کی اطلاع میں نے اپنے شوہر کے ذریعے ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر عرفان طارق اور ایس پی سٹی زون عمر خان کو بھی دی جنھوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے اے ایس پی کوہسار میڈم ڈاکٹر عقیلہ نقوی کی نگرانی میں ایس ایچ او شبیر احمد تنولی معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے وقوعہ کامقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ،جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا دوران تفتیش ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ و ایمونشن برآمد کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن