ورلڈ نمبرٹوسیمونا ہلپ کا بھی یو ایس اوپن نہ کھیلنے کا اعلان

واشنگٹن (پی پی آئی) ورلڈ نمبر ٹو سیمونا ہلپ بھی یو ایس اوپن2020 نہیں کھیلیں گی۔سیمونا ہلپ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کووڈ 19وبا کی وجہ سے  میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں یو ایس اوپن 2020کے مقابلوں کے لیے تمام تر حفاظتی اور تدابیری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانیوں کے باوجود اس میں شرکت کے لیے اس سال نیویارک نہیں جائوں گی۔سیمونا نے کہاکہ جیسے میں نے پہلے بھی کہا تھا میرے تمام فیصلوں میں میری صحت پہلی ترجیح ہوتی ہے ۔ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن کی ٹاپ ایٹ کی رینکنگ میں آنے والی چھ ٹینس سٹارز نے نیویارک میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے ان میں آسڑیلیا کی ورلڈ نمبر ون ایش بارٹی اور کینیڈا کی ڈیفنڈنگ چیمپیئن بیانکا اینڈریسکو کے علاوہ الینا وٹلونیا،کیکی برٹنز اور بلینڈا بینیک بھی انکار کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن