جنوبی کوریائی کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاپانی سروے روکنے کا حکم

سیئول (اے پی پی) جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈز کے ایک بحری جہاز نے جاپانی کوسٹ گارڈز کے ایک بحری جہاز کی جانب سے جنوب مغربی پریفیکچر ناگاساکی کے قریبی سمندر میں جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں کیا جانے والا سروے روکنے کا حکم دیا۔جاپان کوسٹ گارڈز کے مطابق جنوبی کوریائی بحری جہاز نے وائرلیس پرسروے روکنے کا مطالبہ کیا۔ اْس وقت جاپانی جہاز ناگاساکی پریفیکچر میں شامل جزائر گوتو کے ایک چھوٹے جزیرے ’میشیما‘ کے مغرب میں تقریباً 140 کلومیٹر کے فاصلے پر سروے کر رہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن