پنوعاقل میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد قتل

Aug 19, 2020 | 14:20

ویب ڈیسک
پنوعاقل میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد قتل
پنوعاقل میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد قتل
پنوعاقل میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد قتل

سکھر: سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل پنوعاقل میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تمام افراد کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا، قتل کیے جانے والوں میں 6 خواتین اور5 بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالوہاب کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ اسکا ذہنی توازن درست نہیں ہے ۔

سکھر پولیس نے تمام مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پنوعاقل واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

 وزیر اعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی وجوہات کیا ہیں؟ کیا خاندانی مسائل کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا یا دشمنی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ ہدایت بھی کہ ہے کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ پولیس اور انتظامیہ مکمل تعاون کرے۔ 

مزیدخبریں