لسانیت کی بنیاد پرسیاست نہیں کریں گے : فردوس شمیم نقوی

کراچی :پی ٹی آئی رہنما اورسندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں نفرت کی سیاست کیخلاف ہیں۔ لسانیت کی بنیاد پر سیاست نہیں کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے تین چار دن سے کراچی کے حوالے سےحکومت اور ایم کیو ایم کا بیان آیا ہے ۔موضوع اہم ہے اور اس کا تعلق  سندھ کے مستقبل سے ہے ، مراد علی شاہ کی مذمت  کرتا ہوں کیونکہ چیف منسٹر ہوتے ہوئے ایک شخص ایسے لفظ استعمال کرے جو انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کیے ہیں ۔ یہ پھر سندھ میں نفرت کی بنیاد ڈال رہے ہیں ، پی ٹی آئی اپنا کریڈٹ لیتی ہے کہ نفرتیں ختم کرنے والے ہم تھے ۔ ہم واحد جماعت ہیں چاہے جس بھی زبان کا شخص ہو اس کو پی ٹی آئی میں ویلکم بھی ہے اور سپورٹر بھی ہے ۔  زرداری نے ایک بڑی پارٹی کو چھوٹی سے تنظیم بنا دیا ۔ پیپلز پارٹی نے تفرقہ ڈال دیا ہے ۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ لوگ بلک رہے ہیں رو رہے ہیں، کراچی ، حیدرآباد، سکھر کے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ ان سے بدلہ لے رہے ہیں ۔12سال گزر گئے پینے کا صاف پانی نہیں کچرا اٹھتا نہیں ہے  اوراگر وفاق نے ذمہ داری پوری نہیں کی تو وہ بھی ذمہ دار ہے ۔میڈیکل اور ٹرانسپورٹ کا نظام دیکھ لیں اس صوبے میں کوئی نظام نہیں ہے ۔ 12سال سے سیوریج نظام نہیں ہے ۔ انہوں  نے  کہا کہ ایم کیو ایم لندن کی باقیات ابھی بھی کہیں نہ کہیں نظر آتی ہیں ، ایم کیو ایم لندن یا پیپلز پارٹی انہوں نے اداروں کو کیسے تباہ کیا داستان پیش کرنا چاہتا ہوں، کے ڈی اے میں 7ہزار ملازمین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 سوملازمین سے چلا سکتا ہوں ،کے ایم سی کا بھی یہی حال ہے ۔میئر کراچی کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ دفاتر میں 14-14 ہزار کی مشینیں لگا لے ۔واٹر بورڈ کا بھی یہی حال ہے کوئی نظام نہیں ،سندھ حکومت ایک پبلک ٹرانسپورٹ کا منصوبہ نہیں بنا دے سکی ۔ سندھ سالڈ ویسٹ پورے صوبے میں کہیں کوڑا نہیں اٹھا سکی ،سندھ بلڈنگ اتھارٹی کا منصوبہ بھی تباہ ہو چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسٹی ٹیوشن  بن جاتی تو کراچی کے اتنے مسائل نہ ہوتے ، نالوں پر انکروچمنٹ کیوں ہوئی کیونکہ کراچی شہر کا بٹوارا کر دیا گیا۔  ہم  نے ایک مثبت کوشش کی ہے پرواہ نہیں کریڈٹ کس کو ملتا ہے ۔ وفاق نے صوبائی حکومت کو اپروچ کیا ہے کہ ہم سب کا مقصد پاکستانیوں کی خدمت کرنا ہے ۔ ہمیں ووٹ ملا ہے ہمیں کریڈٹ نہیں چاہیے ، چیف منسٹر ہمیں بس یہ بتا دیں کہ اس شہر کے مسائل کب حل کریں گے ۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ ہم آپ کیساتھ بغیر کسی شرائط کے آپ کا ہاتھ بٹانے کیلئے تیار ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن