پاکستان کاانسانی ہنگامی حالات پرقابوپانے کےلئےتذویراتی سوچ اختیارکرنے پر زور

پاکستان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پرزور دیا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال میں بہتری کےلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ آج انسانیت کے عالمی دن کے موقع پر جاری کئے گئےایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ عالمی برادری کوایک سال سے جاری خوفناک فوجی محاصرے کو ختم کرانے اور کشمیری عوام کی ضروریات پوری کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم انسانی بنیادوں پر ہنگامی صورتحال کی بہتری کےلئے تزویراتی سوچ اپنانے کی ضرورت، تنازعات سے بچنے اور دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کا اعادہ کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم انسانی زندگیاں بچانے میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں، مدد فراہم کرنے اور تنازعات اور ہنگامی و ناگہانی صورتحال سے متاثرہ لوگوں کومحفوظ رکھنے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اصولوں پر کاربند رہنے اور پناہ گزینوں کی میزبانی کرنےوالے ملکوں میں پائیدار انسانی ردعمل کی حمایت میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر عالمی برادری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کےعوام نے گزشتہ چار دھائیوں سے زائد عرصے سے تیس لاکھ سے زائد افغانوں کی میزبانی کرتے ہوئے مثالی فراغ دلی ،جذبہ اور میزبانی کا مظاہرہ کیا  ہے۔

ای پیپر دی نیشن