گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی حکمرانی پرحکومت کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کر ے گی، وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں گورنرپنجاب نے کہا کہ حکومت کو 2 سال ہوچکے ہیں، باقی 3 بھی پورے کر یں گے، وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ ناامیدی پھیلانے والوں کومایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا، آئین وقانون کی حکمرانی پرحکومت کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کر ے گی، ملک پہلی باردرست سمت میں کامیابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقے کی مضبوطی کے عملی اقدامات کر رہے ہیں، ملک کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کی حکومتی پالیساں کامیاب ہو رہی ہیں، معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستان نے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے اور موڈیز اور فچ بھی پاکستان کی معاشی ریٹنگ کومثبت قرار دے رہے ہیں۔وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی وہ رہنماہیں جو ملک مضبوط اور خوشحال بناسکتے ہیں، حکومت نے ملک کومعاشی طور پردیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، نیاپاکستان ہاوسنگ اسکیم اوراحساس پروگرام غر یب دوستی کی مثال ہیں اور عوام حکومتی پالیسیوں کے ساتھ ہیں۔