ایف بی آر نے آپٹما کو 72گھینٹوں میں ریفنڈ کی ادائیگی کی یقین دھانی کرائی ہے: ترجمان آپٹما

لاہور(کامرس رپورٹر )آپٹما کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے آپٹما کو 72گھینٹوں میں ریفنڈ کی ادائیگی کی یقین دھانی کرائی ہے۔اس امر کا اظہارممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز ڈاکٹر محمد اشفاق نے بدھ کے روز اپٹما کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ممبر ان لینڈ ریونیو نے اپٹما وفد سے ہراساں کرنے والے افسران کے خلاف شکائت درج کروانے کا کہا ہے۔
اپٹما نےری فنڈز کی تیز ادائیگی پر ایف بی آر کو سراہاہے۔ترجمان کے مطابق اپٹما وفد نے ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس ری فنڈز کی تیز ادائیگی کو سراہا اور کہا کہ ایکسپورٹرز ری فنڈز کی ادائیگی سے مطمئن ہیں۔ترجمان کے مطابق اپٹما وفد نے امید ظاہر کی ہے کہ ایف بی آر جلد انیکسچر ایچ  کے ایشوز بھی حل کرے گا۔اپٹما ترجمان نے کہا کہ ممبر ان لینڈ ریونیو نے 72 گھنٹوں میں ری فنڈز کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی یے۔ ۔ترجمان اپٹما نے اپٹما ممبران سے کہا ہے کہ وہ انکم ٹیکس ری فنڈز کے کلیم فی الفور داخل کریں تاکہ ادائیگی ممکن ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن