وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مخالفین عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے, وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے جانے کی خبر ہر روز چلتی رہی لیکن 2 سال ہو گئے عثمان بزدار ابھی تک پنجاب میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے جبکہ وزیر اعظم نےاپنے انٹرویو میں عثمان بزدار کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اور قومی احتساب بیورو ( نیب )کے معاملات میں وفاق مداخلت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے گذشتہ روز کیس میں جواب جمع کرا دیا تھا۔ وہ شراب کیس میں ملزم ہیں اور نہ ہی مجرم۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سرخرو ہوں گے اور گرفتار نہیں ہوں گے۔ شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایوان میں کم حاضری دیتے تھے۔
مخالفین عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ نہیں دیکھنا چاہتے۔ فیاض الحسن چوہان
Aug 19, 2020 | 19:39