ہر گزرتے سال کے ساتھ ملکی ترقی کا سفر تیز تر ہو گا: اسد عمر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ انشاء اللہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہوتا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آج سے 3 سال پہلے وزیراعظم عمران خان نے مشکل ترین حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی۔ اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلوص نیت اور محنت کے نتائج نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انشاء اللہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہوتا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...