گوجرانوالہ کانٹا جام، ڈرائیور اور  کیبن مین کی ہوشیاری سے  پاکستان ایکسپریس حادثہ سے بچ گئی

Aug 19, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کانٹا خراب، ڈرائیور نے بروقت گاڑی روک لی، پاکستان ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس کراچی کے لیے وزیرآباد جنکشن کے پلیٹ فارم سے روانہ ہوئی۔ گاڑی ابھی آؤٹر سگنل کے قریب پہنچی تو ریلوے ٹریک پر اور اسکے اردگرد خود رو گھاس کی وجہ سے مبینہ طور پر کانٹا تبدیل نہ ہو سکا اور نہ ہی سگنل ڈاؤن ہوا۔ جس کی وجہ سے پاکستان ایکسپریس کافی دیر تک کھڑی رہی۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریلوے سٹیشن کے کیبن سے اہلکار نے موقع پر پہنچ کر کانٹا تبدیل کیا اور پاکستان ایکسپریس کراچی روانہ ہو گئی۔

مزیدخبریں