واقعہ کربلا اللہ اور یوم آخرت پرغیر متزلزل ایمان:  اسد قیصر

اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ واقعہ کربلا اللہ تعالی اور یوم آخرت پرغیر متزلزل ایمان، بے مثال تقوی، اللہ کی راہ میں صبر اور قرآن مجید میں بیان شہادت کے جذبے کا ایک بہترین نمونہ ہے جسے قیامت تک یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں یوم عاشور کے موقع اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کیا جو  حضرت امام حسین کی عظیم قربانی کی یاد میں 10محرم الحرام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں حضرت امام حسین اور ان کی ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے حق اور سچ کی خاطر دیں۔ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ واقعہ کربلا جو حق اور باطل قوتوں کے درمیان پیش آیا وہ مسلمانوں کو باطل قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہونے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ راستہ ہے جس پر ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ؐ نے عمل پیرا ہونے کی تعلیمات دیں۔

ای پیپر دی نیشن