نان ننگ(شِنہوا)چین کے جنوب میں واقع گوانگ شی ڑوانگ خوداختیارخطے کی آسیان ملکوں کے ساتھ غیر ملکی تجارت سال 2021 کے پہلے سات مہینوں کے دوران 34 فیصد بڑھ کر 167 ارب یوآن (تقریباً25.8 ارب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گئی ہے۔علاقائی دارالحکومت نان ننگ کے کسٹم حکام کے مطابق اس عرصہ کے دوران خطے کی مجموعی درآمدات اور برآمدات 32.3 فیصد بڑھ کر 342 ارب یوآن سے زیادہ ہو گئیں۔اس عرصہ کے دوران اس خطے کی درآمدات 43.6 فیصد بڑھ کر تقریبا 170 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جبکہ برآمدات 22.9 فیصد اضافے سے تقریبا 173 ارب یوآن ہو گئی۔دریں اثناگوانگ شی کی سرحد پار تجارت کی مالیت تقریباایک تہائی بڑھ کر تقریبا 95 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران اس خطے نے اپنی غیر ملکی تجارت میں 33.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاہے۔
چین ،گوانگ شی کی آسیان کے ساتھ غیر ملکی تجارت میں جنوری تا جولائی عرصہ کے دوران 34 فیصد اضافہ
Aug 19, 2021