کابل (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر اشرف غنی نے افغان قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ کابل میں انتہائی خونریزی کا اندیشہ تھا۔ لوگ صورتحال سے آگاہی کے بغیر بھاگنے کا طعنہ دیتے ہیں۔ کیش رقم ساتھ لیکر آنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ چاہتا تھا کابل میں خونریزی نہ ہو۔ میری زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ کتاب ہے۔ مجبوری میں افغانستان سے گیا ہوں۔ دشمن کابل میں آکر ایک سے دوسرے کمرے میں مجھے تلاش کر رہے تھے۔ ہم سے پہلے بھی بہت سے لیڈر افغانستان سے گئے‘ پھر واپس آ گئے۔