مینار پاکستان کا واقعہ ہماری سماجی پستی کو ظاہر کرتا ہے: بلاول

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کیلئے باعث شرم ہے۔ انہوں نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان کا واقعہ ہمارے سماج کی بے حسی کو بیان کرتا ہے۔ مینار پاکستان  واقعہ کے ذمہ داروں سے انصاف ہونا چاہئے۔ پاکستانی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...