اشرف غنی متحدہ عرب امارات میں  ہیں، وزارت خارجہ یو اے ای 

Aug 19, 2021

دبئی(نوائے وقت رپورٹ)  یو اے ای کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان چھوٹ کر جانیوالے سابق صدر اشرف غنی عرب امارات میں ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات نے انسانیت کی بنیاد پر صدر اشرف غنی اور ان کے خاندان کا ملک میں خیرمقدم کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے سابق افغان صدر اشرف غنی اور ان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر فضلی کے اکاؤنٹ بند کر دیئے۔ اشرف غنی نے کابل پر طالبان کے کنٹرول کے باعث ملک سے فرار ہونے کے بعد نامعلوم مقام سے فیس بک پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ذریعے پہلا بیان جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں