اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ تین سال پہلے سیاہ ترین دور کا خاتمہ اور امید کی کرن پیدا ہوئی۔ اس امید کی کرن کا نام تحریک انصاف ہے۔ عاشورہ کے احترام میں 3 سالہ کار کردگی پیش کرنے کا پلان ایک ہفتے کیلئے موخر کیا۔ آئندہ ہفتے تفصیل سے بتائیں گے کہ تبدیلی کیا ہے۔