لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے رہنما وں سردار محمد طاہر ڈوگر ، شریف الدین قذافی، صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، مفتی سلیم نقشبندی، غلام محی الدین جلالی ، قار ی ریاض ہزاروی اور شیخ محمد نواز قادری نے کہاہے کہ سیدنا عمر فاروق کی توہین کرنیوالوں کا ایجنڈا انتشار پھیلا کر ملک کو مشکلات سے دوچار کرنا ہے،سندھ حکومت توہین کرنیوالوں کو فی الفور گرفتار کرے،عوام پُرامن رہ کر صحابہ کرام ؓکے گستاخوں کو قانونی طور پر انجام تک پہنچایا جائے، محرم الحرام ہمیں در گزر،برداشت رواداری اور اسلام کے تحفظ کیلئے جان ومال قربان کرنے کا درس دیتا ہے۔اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو امن پسند پالیسی سے زمین بوس کرنا ہوگا۔
اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو زمین بوس کرنا ہوگا: سنی تحریک
Aug 19, 2021