پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں نے خصوصی الاونس نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان کردیا

Aug 19, 2021

ملتان(خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں نے خصوصی الاونس نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان کردیا الالحہ عمل تیار کرلیاگیا تفصیل کے ڈسپیرٹی الاونس کے حصول کے لئے فپواسا پنجاب نے تدریسی بائیکاٹ کا اعلان کردیا، 25 اگست کو صوبہ بھر کی جامعات کا ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کرے گا۔احتجاج کا فیصلہ فپواسا پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کے آن لائن اجلاس میں ہوا،اجلاس میں ڈسپیرٹی الاونس کے حوالے سے حکومت کو دی جانے والی 10 اگست کی ڈیڈ لائن کے بعد کا لائحہ عمل طے کیا گیا،فیصلے کی روشنی میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے یونیورسٹیوں کی حدود سے باہر نکلنے پر اتفاق کیا گیا۔اسی سلسلے میں زکریا یونیورسٹی میں تین ایسوسی ایشنوں کے صدرو کا اجلاس ہوا جس میں 25اگست کے احتجاج کیلئے لائحہ عمل تیار کیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ قافلے کی صورت میں لاہو ر جائیں گے۔

مزیدخبریں