علی حیدر گیلانی کیطرف سے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے واقعہ کی شدید مذمت

ملتان (سٹاف رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی کا گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت۔ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے بیان میں کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے کسی کی بھی عزت محفوظ نہیں ہے۔ آئے روز بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات اور خواتین کے ساتھ حراسگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔اس واقعہ میں  ملوث افراد کی نشاندہی کر کے جلد از گرفتاری عمل میں لائی جائے اور سخت سزا دی جائے تا کہ آئندہ کوئی ایسی نازیبا حرکت نہ کرے۔

ای پیپر دی نیشن