نشہ آور مشروب پلا کر سر کے بال اور بھنویں کاٹنے کے الزام میں شوہر کے خلاف مقدمہ

ملتان (جنرل رپورٹر)  خاتون کو نشہ آور مشروب پلاکر سراور بھنویں کاٹنے کے الزام میں پولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔نوشین بی بی نے قطب پورپولیس کو بتایا کہ میرے خاوند ملزم آصف نے مجھے نشہ آور مشروب پلایاجس کے پیتے ہی میں سوگئی جب صبح نیند سے بیدار ہوئی تو دیکھا کہ میرے کے سر کے بال اور آنکھوں کی بھنویں کٹی ہوئی تھی میرے شور واہ ویلا پر گواہان آگئے جہنوں نے میرے شوہر کو سر اور بھنوین کاٹتے ہوئے دیکھا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...