نویں محرم الحرام کا جلوس آستانہ عالیہ چہاردہ معصومین سے برآمد

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) نویں محرم الحرام کا جلوس مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آستانہ عالیہ چہاردہ معصومین بلاک نمبر 4 سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے نماز مغربین کے وقت مرکزی امام بارگاہ حیدریہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجارہا ہے جبکہ گزشتہ روز نویں محرم کا جلوس آستانہ عالیہ چہاردہ معصومین بلاک نمبر 4 آئرن مارکیٹ سے بعد نماز عصر برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغربین کے وقت مرکزی امام بارگاہ حیدریہ پہنچ کر پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیاعزاداروں نے نوحہ خوانی کی اور جلوس کے تمام راستے ماتمی داری کرتے رہے شہریوں کی طرف سے جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن