یرہ غازیخان(بیورو رپورٹ) وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی زیر صدارت وومن یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی اراضی کے تعین بارے اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف ، ڈی پی او عمر سعید ملک،وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد طفیل،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشیداور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔وومن یونیورسٹی کے لئے طالبات کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایجوکیشن یونیورسٹی کیمپس اور ملحقہ اراضی کو مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وومن یونیورسٹی کے لئے شہر کی بہترین لوکیشن کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگا جس سے طالبات کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن اس بارے میں ورکنگ کرے۔علاوہ ازیں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی ہدایت پر تین مرلہ سکیم کے مسئلہ کے حل کے لیے بھی متعلقہ محکمے کو 10 ستمبر کی مہلت بھی دے دی گئی ہے۔
ڈ ویمن یونیورسٹی کیلئے شہر کی بہترین لوکیشن کا انتخاب کیا جائیگا: زرتاج گل
Aug 19, 2021