پیاروں کی قبروں پر پھول نچھاور‘ خستہ حال مستقل گھر پکے

Aug 19, 2021

 ملتان،جام پور،ہیڈراجکاں (سماجی رپورٹر، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) یوم عاشورکے موقع پر شہری آج اپنے پیاروں کی قبروں پر قرآن خوانی، فاتحہ خوانی کریں گے اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کریں گے اس سلسلے میں قبرستانوں میں قبروں کی لپائی کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے جبکہ قبروں پر پھولوں کی پتیاں، ببری، موم بتیاں، اگربتیاں ودیگر اشیاء کی فروخت کے لئے قبرستانوں کے باہر سٹالز لگ گئے ہیں اور چھوٹی بڑی شاہراؤں پر بھی اس سلسلے میں سٹالز لگ گئے ہیں۔ شہر کے بڑے قبرستان حسن پروانہ، جلال باقری، بی بی پاک مائی، شاہ شمس، بستی خداداد، نشتر روڈ سمیت شہر بھر کے قبرستانوں کے باہر مٹی، پھول، اگربتی فروخت کرنے والوں نے ڈیرے جما لئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق یوم عاشورہ کا روز قریب آتے ہی قبرستاں کی خاموشی ختم ہو کر اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی کرنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے قبرستاں میں کہیں قبروں کی لپائی ہو رہی ہے تو کئی قرآن پاک کی تلاوت کی جا رہی ہے قبروں کی لپائی کرنے والوں کے ساتھ چھوٹے بچے اور خواتین کی بڑی تعداد بھی ہمراہ ہے واضح رہے کہ یکم محرم الحرام کے آتے ہی شہری اپنے پیاروں کی قبروں کی صفائی ستھرائی اور لپائی کے لئے خصوصی طور پر قبرستانوں میں آتے ہیں جبکہ اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ لنگر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔جام پورسے نمائندہ خصوصیکے مطابق شہریوں محمد شان ، عبدالرحمن ، علی رضا ، علی حسن ، الٰہی بخش ، پیرنڈتہ ، عطا ء محمد و دیگرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محرم کے علاوہ بھی ہر وقت اپنے پیاروں کی قبروں پر آنا چاہیے ا قبرستانوں میں قبروں کی لپائی اورمرمت کا کام کرآنا چاہیے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے فاتحہ بھی کرنی چاہیے ہیڈراجکاںسے نامہ نگارکیمطابق  محرم الحرام کامہینہ آتے ہی ٹیل والا،  ہیڈراجکاں اور نواحی علاقوں  میں  شہر خموشاں  پھر سے زندہ انسانوں  سے آباد ہونے  لگے ہیں

مزیدخبریں