بہاول پور‘ ڈیرہ ڈویژنوں میں یوم عاشور کے سلسلہ میں انتظامات مکمل

بہاول پور‘ ڈیرہ غازیخان‘ صادق آباد‘ خان بیلہ‘ منڈی صادق گنج‘جام پور‘ میر ہزار خان‘ ہیڈراجکاں‘ میر پور ماتھیلو (نمائندوں سے )  بہاول پور‘ ڈیرہ غازیخان ڈویژنوں میں یوم عاشور کے سلسلہ میں بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی مختلف اضلاع میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے متحرک رہے۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کا اوچشریف محلہ خواجگان جلوس کا دورہ،جلوس روٹ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ شرکا جلوس سے ملاقات و گفتگوبھی کی۔آر پی او نے اس موقع پر کہا کہ ریجن بھر کے علماء کرام،امن کمیٹی کے ممبران اورلائسنسدران محرم الحرام میں بھرپور تعاون کر رہے ہیںجوکہ امن کی علامت ہے۔ آر پی او نے کہا کہ پولیس نے چار تہی سیکیورٹی حصار بنائے ہیں جس کے علاوہ رضا کاران الگ سے پولیس کی ہدایت پر ڈپیوٹ کیے گے ہیں۔ اے آئی جی آپریشنز ساؤتھ پنجاب صادق بلوچ کا مظفرگڑھ دورہ، سول لائن، روہیلانوالی اور چوک قریشی جلوس و مجالس پروگرامز کا وزٹ، سیکیورٹی انتظامات چیک کیئے، ضلعی کنٹرول روم کا وزٹ اور ڈی پی او محمد حسن اقبال سے ملاقات بھی کی۔  آئے آجی آپریشنز نے مجلس پروگرام بستی بکاں علاقہ تھانہ سول لائن سیکیورٹی انتظامات چیک کیئے جہاں ایس ڈی پی او سٹی سرکل حسن رضا ملک نے بریف کیا، اے آئی جی نے منتظمین جلوس و رضاکاران مجلس سے بھی ملاقات کی۔ اے آئی جی آپریشنز ساؤتھ پنجاب صادق بلوچ نے مظفرگڑھ میں ڈی پی او محمد حسن اقبال سے بھی ملاقات کی جہاں انہوں نے فیلڈ میں بہترین سیکیورٹی ڈیوٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔بہاول پور میںڈی پی او محمد فیصل کامران کا محرم الحرام کے حوالے سے بہاولپور،احمد پور شرقیہ اور اوچشریف میں  برآمد ہونے والے مرکزی جلوس ہائے کا وزٹ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، منتظمین سے ملاقات کی، جلوس ہائے پر پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ رینجرز بھی موجود ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے محرم الحرام کے حوالے سے ضلع کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کا  دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظاما ت کا جائزہ لیا،ڈی پی او نے شاہدرہ تھانہ سول لائنز، احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف کے مرکزی جلوسوں کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر  لائسنس داران، منتظمین جلوس اور امن کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقات کی۔ ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شر پسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر ر کھیں اور ڈیوٹی الرٹ اور احسن طریقے سے سر انجام دیں۔گزشتہ روز ڈی ایس پی سرکل یزمان ضیاء اللہ خان کی قیادت میں سرکل یزمان فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا، فلیگ مارچ میں اسسٹنٹ کمشنر یزمان، پٹرولنگ پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور ریسکیو 1122 نے  شرکت کی، فلیگ مارچ سرکل یزمان کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ آر پی او ڈیرہ فیصل رانا نے یوم عاشورہ کے ممکنہ روٹس کا جائزہ لیا،آر پی او فیصل رانا نے سیکورٹی ڈیوٹی دینیوالے پولیس افسران اوراہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر یوم عاشور کی سیکورٹی ڈیوٹی کو ادا کرنا ہے کہ کسی بھی شر انگیز کو کسی قسم کی شر انگیز کی ہمت نہ ہو۔ تمام جلوسوں کی ڈروں کیمروں کے ذریعے مکمل مانیٹرنگ اور ریکارڈنگ کی جائے گی،اضلاع ڈویژنل امن کمیٹیوں کے ارکان کو تماموقت ڈی پی اوز ہمراہ رکھیں،آر پی او نے کہا کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر موبائل سروس معطل کئے جانے کی سفارش کی گئی ہے جن پر متعلقہ سرکاری فورم کی طرف سے موبائل سروس کی معطلی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔،آر پی او نے کہا کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر موبائل سروس معطل کئے جانے کی سفارش کی گئی ہے جن پر متعلقہ سرکاری فورم کی طرف سے موبائل سروس کی معطلی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ خان بیلہ سمیت ضلع بھر میں 10 محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ منڈی صادق گنج  میں مرکزی امام بارگاہ دربار حسین سے عاشورا کے دن نکلنے والے مرکزی جلوس کی تیاری مکمل کر لی گئی ، اس سلسلے میں جلوس کے روٹس پر ہونے والے انتظامات اور جلوس کی سیکورٹی کے انتظامات دیکھنے کے لئے گزشتہ رات ڈپٹی کمشنر بہاول نگر سیف اللہ مشتاق اور ڈی پی او بہاول نگر محمد ظفر بزدار نے مرکزی امام بارگاہ کا دورہ بھی کیا ۔چنی گوٹھ  میں انجمن اثناء عشریہ کے زیر احتمام تازیہ اور زولجناح کا سب سے بڑا جلوس امام بار گاہ حسینہ سے برامد ھوگا جس میں علاقے کے دوسرے چھوٹے جلوس بھی شریک ہونگے ۔ تھلہ شفیع زرگر -تھلہ زولفن شاہ اورتھلہ سید خادم حسین شاہ پے مجلس عزا منعقد ھونگی جن میں زاکر ثاقب رضاء ثاقب -زاکر غلام عباس گھلو اور زاکر زاہد عباس عزداروں سے خطاب کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...