کوٹ رادھاکشن(نمائندہ خصوصی ) مہنگائی ساتویں آسمان کو چھو رہی ہے جبکہ حکمران پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) ضلع قصور انفارمیشن سیل جدید خطوط پر کام کررہاہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) ضلع قصور کے انفارمیشن سیکرٹری رئوف نواب چوہدری نے ضلع قصور کے صوبائی حلقوں کے انفارمیشن سیکرٹریز سے دفتر مسلم لیگ ن تحصیل کوٹ رادھاکشن میں بات چیت کرتے کیا۔ اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری پی پی 175 طارق سعید، چوہدری فاروق ، رانا محمد علی، جنید امجد چوہدری، سفیان بھٹی بھی موجو دتھے۔