اچی ( کامرس ڈیسک) پورٹ قاسم اتھارٹی نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کے احکامات پہ بروز نو محرم کو کووڈ ویکسی نیشن موبائیل ڈرائیو کے عمل کا آغاز کیا ہے جو اسٹار گیٹ، ملیر کالا بورڈ، گلستان جوھر، انچولی، نمائش اور سولجر بازار کے مرکزی امام بارگاہوں میں قائم کئے گئے کیمپوں میں سینکڑوں لوگوں کو ویکسی نیشن کے عمل سے گذارا گیا اور ان میں ماسک بانٹے گئے، اس عمل کی نگرانی کیلئے پورٹ قاسم اتھارٹی کا میڈیکل عملہ ایمبولینسز اور ویکسی نیشن کے سارے عمل کی نگرانی خلیل چانڈیو، سیکریٹری پورٹ قاسم اعجاز علی رضوی، ڈائریکٹر جنرل نعمان خان نے کی۔جبکہ چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی نے مقررہ کیمپوں کا دورہ کیا اور عملے کی کام کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپنے وطن عزیز کی خاطر ہر ممکنہ سہولیات لوگوں کے دہلیز تک پہنچانے میں ہر حکومت وقت کا بھرپور ساتھ دیا جائیگا۔
پورٹ قاسم اتھارٹی کا موبائل ویکسی نیشن ڈرائیو کا آغاز
Aug 19, 2021