میکسیکو:دنیا میں سب سے چوڑے تنے والا درخت

Aug 19, 2021

اس کے تنے کا احاطہ کرنے کیلئے 30 بالغ افراد کو ہاتھ پھیلا کر دائرے کی شکل میں اس کے گرد کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ میکسیکو سٹی: شمالی امریکا کے ملک میکسیکو کے شہر اوکساکا سے 9 کلومیٹر دور، سانتا ماریا ڈیل ٹیول کے قصبے میں دنیا کا سب سے چوڑے تنے والا درخت موجود ہے جسے دیکھنے کیلیے دنیا بھر سے ہزاروں سیاح ہر سال وہاں جاتے ہیں۔یہ درخت ایک مقامی چرچ کے احاطے میں لگا ہوا ہے لیکن کوئی نہیں جانتا کہ یہ کب اگایا گیا تھا۔اس بارے میں لوگ اپنے بزرگوں سے سنی ہوئی مختلف روایات بیان کرتے ہیں جن میں سے کچھ کے مطابق اس کی عمر 6000 سال تک بتائی گئی ہے۔ البتہ حالیہ برسوں میں محتاط سائنسی اندازوں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر 1400 سے 1600 سال تک پرانا ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں