ملتان ( سپیشل رپورٹر ) پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا کہ امت مسلمہ صیہونی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اسوہ شبیری اپنائے تاکہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں، طاغوتی قوتوں نے دنیا کے امن کو پارہ پارہ کردیا ہے جس سے نجات کے لئے امت مسلمہ کو آپس کے تمام تراختلافات کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔