میپکو صارفین کو سلیبز کے ذریعے دوسے تین گنا بڑھا کربل دیئے جاتے ہیں

Aug 19, 2021

ملتان(خصوصی رپورٹر)عوام کو مختلف سلیبز کے ذریعے بجلی کے نرخ استعمال شدہ بجلی کے اصل نرخوں سے دو تین گنا بڑھا کر صارفین کو بجلی کے حصول کی مجبوری کی مار ماری جارہی ہے۔ یہی نہیں بجلی کے بل کے ذریعے چار مختلف ٹیکس بھی صارفین سے وصول کئے جاتے ہیں ہے۔ صارفین بجلی تو وہی استعمال کرتے ہیں جس کے نرخ دو سو یونٹ تک ساڑھے نو روپے فی یونٹ ہیں مگر تین سو یونٹ پر یہی نرخ 12 روپے فی یونٹ ہو جاتے ہیں اور تین سو سے تجاوز ہوتے ہی بجلی کے نرخ 19 سے 21 روپے فی یونٹ تک پہنچ جاتے ہیں۔ یہ دو عملی ہے قانون اس کی اجازت نہیں دیتا ‘صارفین نے احتجاج کرتے مطالبہ کیا ہے کہ حکام صارفین کو اس اذیت سے نجات دلائیں۔

مزیدخبریں