شہداء کربلا کی بدولت آج اسلام زندہ ہے،پیر شمس العارفین 

چوکی (نا مہ نگا ر) آستانہ عالیہ علی پور سیداں ہوڑاں پونا میں سید منور حسین شاہ رحمتہ اللّہ علیہ، سید دیوان علی شاہ رحمتہ علیہ کے عرس اور شہداء کربلا کانفرنس کی تقریب اختتام پذیر ہو گئی تقریب کی صدارت پیر سید محمد اعظم حسین شاہ نے کی خصوصی خطاب پیر شمس العارفین صدیقی نے کیا،عرس پیر سید مزمل حسین شاہ کی نگرانی میں منعقد ہواتفصیلات کے مطابق پونا ہوڑاں میں سالانہ عرس پاک کی تقریب اور شہداء کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، علامہ شریف القادری، علامہ پروفیسر محمد یونس، پیر سید وارث حسین شاہ، پیر سید اصغر حسین شاہ، علامہ سید طاہر علی الحسینی و دیگر علماء کرام نے شرکت کی تقریب میں نامور ثناء خوانوں، محبوب قادری، صوفی خادم نقشبندی، سید محسن قادری نے گلہائے عقیدت پیش کیے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پیر شمس العارفین صدیقی نے کہا کہ نبی پاک صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کا آل سے محبت کا حکم  قرآن سے ملا ہے۔ شہداء کربلا کی عظیم قربانی سے آج اسلام زندہ ہے کربلا کا معرکہ حق اور باطل کا معرکہ تھا امام حسین نے واضح کر دیا کہ اصل بقا حق کی خاطر سر کٹانے میں ہے اہلبیت سے محبت کے بغیر ہمارے ایمان نامکمل ہیںہمیں خاندان رسول صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم سے سیکھنے کی ضرورت ہے عرس میں کشمیر پریس کلب سماہنی کے صحافیوں سیاسی و سماجی شخصیات اور زائرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں ملک اور قوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...