بیرسٹرسلطان نے مسئلہ کشمیربہترین اندازمیں اجاگرکیا، مفتی عبدالخالق

Aug 19, 2021

 راولاکوٹ (نامہ نگار )بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدر ریاست بننے پر راوالاکوٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو بہترین طرح اجاگر کیا ۔ مولانا مفتی محمد عبدالخالق نے اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے صدر بننے پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا  ۔اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے ۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی کے خاتمے کیلئے بھی کردار ادا کریں گے ۔مسئلہ کشمیر زمین کا مسئلہ نہیں بلکہ دو کروڑ سے زائد مسلمانوں کا مسئلہ ہے۔اگر مسئلہ کشمیر کو عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہ کیاگیا تو یہ بر صغیر کے عوام کیلئے تشویشناک بات ہوگی ۔  

مزیدخبریں