میرپور،حق خودارادیت ،رائے شماری کرانے کیلئے پٹیشن پرعوامی دستخط کی مہم

میرپور(نمائندہ خصوصی)جموں کشمیرمحاذ رائے شماری کے مرکزی تنظیمی کمیٹی کے چیئرمین عمران رحمن بھٹی ایڈووکیٹ جو تین روزہ تنظیمی دورہ پر چکسواری اور میرپور آئے تھے ان کی سربراہی میں ادارہ اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کے مطابق پوری ریاست جموں کشمیر میں حق خود ارادیت کی بنیاد پر رائے شماری کرانے کیلئے عوامی سطح پر پٹیشن پر دستخط کرانے کی مہم کو جاری رکھا ان کے ہمراہ مرکزی چیئرمین پبلسٹی بورڈ محمد عظیم دت ایڈووکیٹ کے علاوہ سماہنی کے قیس اقبال چوہدری بھی تھے۔ انہوں نے سیکٹر تھوتھال ، علامہ اقبال روڈ سے لے کر کالج چوک تک تمام دوکانداروں سے انفرادی رابطے کر کے انہیں بتایا کہ ریاست جموں کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے ہندوستان اور پاکستان نے 13 اگست 1948ء کی قرار داد کو تسلیم کیا ہوا ہے اب اس کی موجودگی میں ریاست جموں کشمیر کی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے اور یہی بات یو این او کی جنرل اسمبلی کے صدر نے بھی اسلام آباد میں کہی ہے اس موقع پر شہریوں نے پٹیشن پر دستخط کئے خاص طور پر 1947ء اور 1965ء کو بھارتی مقبوضہ کشمیر چھوڑ کر آنے والے بزرگوں میں خاصا جوش و جذبہ دیکھا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن