راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پنجاب آرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدہونے والی5 روزہ اسلامی خطاطی اورقرآن پاک کے نادرنسخوں کی نمائش اختتام پذیرہوگئی،نمائش میں 2 روزہ خطاطی کی ورکشاپ بھی منعقدکرائی گئی جس میں خطاطی کے استادخواجہ محمدحسین نے نوجوان خطاطوں کوتربیت فراہم کی اورفن ِخطاطی کے رموز سکھائے ۔ ثقافتی کونصلراحسان خزاعی اورڈائریکٹر آرٹس کونسل وقاراحمدنے خطاطی کی ورکشاپ میں تربیت حاصل کرنے والوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،ایران کے ثقافتی کونصلراحسان خزاعی کا کہنا تھا کہ فن اسلامی خطاطی ہماراقدیمی ورثہ ہے جسے خطاطوں نے مقدس فریضہ سمجھ کرحفاظت کی ہے۔
5 روزہ اسلامی خطاطی اورقرآن پاک کے نادرنسخوں کی نمائش اختتام پذیر
Aug 19, 2021