معاہدے کے مطابق جے یوآئی کشمیرکیساتھ سلوک کیاجائے،قاضی محمودالحسن

مظفر آباد (نمائندہ خصوصی)آل جموں کشمیر جمعیت علماء  اسلام سواد اعظم اھل السنت والجماعت آزاد کشمیر کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ۔ صدارت امیر آل جموں کشمیر جمعیت علما اسلام مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے کی ۔اجلاس میں آل جموں کشمیر جمیعت علما اسلام  نے تمام اراکین قانون ساز اسمبلی اسپیکر قانون ساز اسمبلی ڈپٹی اسپیکرسینیر وزیر سردار تنویر الیاس وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد عبد القیوم خان نیازی صدرِ ریاست برسٹرسلطان  محمود چوہدری کومبارک باد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ آل جموں کشمیر جمیعت علما اسلام ار سواد اعظم اھل السنت والجماعت آزاد کشمیر کے ساتھ وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کے ذریعہ حکومت پاکستان کیساتھ کیے گئے معاہدہ پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آل جموں کشمیر جمیعت علما اسلام ار سواد اعظم اھل السنت والجماعت آزاد کشمیر کے قائدین کی طرف سے وزیر اعظم ریاست جموں وکشمیر سردار محمد عبد القیوم خان نیازی  کے نام خط کوبھی پڑھکر سنایا گیا ۔تمام شرکا نے آل جموں کشمیر جمیعت علما اسلام کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا آور رکن قانون ساز اسمبلی مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ سینئر نائب امیر وچیرمین رابطہ کمیٹی ورکن قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کواور افغانستان سے غیر ملکی ایجنٹوں کے انخلا اور حقیقی افغان قیادت کی بالادستی پر افغان قیادت کومبارک پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن