بھکارن بچی سے مبینہ زیادتی ،ویڈیو بنالی ،مرکزی ملزم گرفتار

مظفرگڑھ(نامہ نگار)بھیک مانگنے والی 12 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی ،ویڈیو بنالی تفصیلات کیمطابق تھانہ روہیلانوالی کے علاقے عمرپور جنوبی میں بھیک مانگنے والی 12 سالہ بچی (س) بی بی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا.والدین کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے دوران ویڈیو بھی بنالی،،بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ لوگ بھیک مانگ کر گزارہ کرتے ہیں،ملزمان انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں.دوسری جانب پولیس کیمطابق تھانہ روہیلانوالی میں واقعے کا مقدمہ 2 افراد کیخلاف درج کرکے مرکزی ملزم نادر کو گرفتار کرلیا گیا ہے.پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل کروالیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن