نیلم، فوڈاتھارٹی ٹیم کے چھاپے،ناقص اشیاء تلف،دکانداروں کوجرمانے

نیلم(نامہ نگار)آزاد جموں و کشمیر ڈسٹرکٹ فوڈ اتھا رٹی ضلع نیلم کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر /سیفٹی آفیسر ابرار احمد میر کی قیادت میں ناظم اعلی خوراک کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ نیلم کے مختلف با زاروں اور گیسٹ ہا وسسز کا اچا نک  معا ئنہ کیا،متعددتاجران /گیسٹ ہاوسسز مالکان کو جر ما نے،وارننگ اور متعدد کے لائسنس معطل کردئیے۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روزڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر /سیفٹی آفیسر ابرار احمد میر نے ناظم اعلی خوراک امان اللہ کی ہدایت پر ہمراہ ٹیم مختلف بازاروں اور گیسٹ ہا وسسز کا اچا نک معا ئنہ کیا دوران معا ئنہ کر یا نہ سٹور،جنر ل سٹور،بیکر ی کی دو کا نوں،ہو ٹلز،فروٹ شا پس،آئس کر یم شا پس،گوشت کی دو کا نوں اور گیسٹ ہا وسسز میں صفا ئی ستھرائی،اور خوراک کے معیار کا تفصیلی جا ئزہ لیا،غیر معیا ری مشروبات،چپس،آئس کر یم میں شا مل ہو نے وا لے رنگ،صاف پا نی،حلال اور صحت مند جا نوروں کے گو شت کی فرا ہمی کو بھی چیک کیا جبکہ قیمہ کے معیار کو یقینی بنا نے کی ہدا یت کی ۔غیر معیا ری زائد المعیاد اشیا  کی فروخت پر تا جران کو جر مانے اور متعدد کو نو ٹسسز جا ری اور نا قص اور غیر معیا ری اشیا  میں آئس کر یم،کو لڈ ڈرنکس،بیکر ی آئٹمز اور زائد المعیاد مصا لحہ جا ت کو مو قع پر ہی تلف کیا گیا۔عوام علاقہ نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھا رٹی نیلم کی ان کا وشوں کو سرا ہتے ہو ئے بھر پور تعاون کی بھی یقین دہا نی کرا ئی اور محکمہ کی قیا دت کا شکر یہ ادا کیا۔ اس مو قع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر /سیفٹی آفیسر ابرار احمد میر نے کہا کے نیلم میں گیسٹ ہا وسسز، ہو ٹلوں میں صفا ئی،معیار اور با زاروں میں فروخت ہو نے والی مضر صحت اشیا  کا خا تمہ محکمہ خوراک کا فر یضہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...