نارنگ منڈی(نامہ نگار) نویں محرم الحرام کی مناسبت سے شبیہہ ذوالجناح کا جلوس محلہ محمد پورہ کی امام بارگاہ سے انجمن امامیہ کے صدر چوہدری صداقت علی ڈگرا کی قیادت میں برآمد ہو ا امن کمیٹی اور پولیس کے سب انسپکٹر چوہدری محمود ورک اور ماتحت عملہ کی نگرانی میں سکیورٹی کے انتظامات کے ساتھ اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہو ا پر امن طریقہ سے مرکزی امام بارگاہ قصر عباس میں اختتام پذیر ہوا سینکڑوں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی جبکہ اہل تشیع کے رہنما اور صدر امن کمیٹی چوہدری صداقت علی ڈگرا اور چوہدری سخاوت علی ڈگرا نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں احترام انسانیت حق گوئی قربانی اور ایثار کا درس دیتا ہے حضرت امام حسینؓ نے حق کی خاطر اپنی جان کی قربانی دے دی ماہ مقدس حضرت امام حسین کی جابر سلطان کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔