’’ہمیں دین اسلام کی سربلندی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار رہنا چاہئے‘‘

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف شیخوپورہ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہمیں بھی اپنے دین اسلام کی سربلندی اوراپنے ملک کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار رہنا چاہئے، محرم الحرام تمام مسلمانوں کیلئے انتہائی مقدس مہینہ ہے، جس کا احترام سب پر لازم ہے، بالخصوص فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے علماء کرام اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا دشمن ہمارے درمیان تفرقہ پیدا کر کے نفرتوں کی دیوار کھڑی کرنے کی مذموم سازش کر رہا ہے، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے چوہدری سعید ورک، الحاج ملک اسلم بلوچ، کنور عمران سعید، افضل علی ورک، حاجی ملک اقبال، حاجی سعید بٹ، چوہدری تنویر احمد، چوہدری عمر مشتاق ورک ، حاجی رانا طاہر رشید، ڈاکٹر اسلم خان، میاں افضال حیدر، حاجی جہانزیب حبیب، خان نوید اختر خان اور چوہدری منعم ضیاء سندھونے کہا کہ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہئے کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت، سالمیت اور ترقی کیلئے اپنے اپنے حصے کا کردار نہایت دیانتداری اور خلوص نیت سے ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...