لاہور(سپورٹس رپورٹر) کشمیر پر پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے چیئرپرسن شہریار آفریدی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کشمیر پریمیئر لیگ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے۔ کے پی ایل کے فائنل کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں شہریار آفریدی نے کہا کہ کے پی ایل نے آزاد کشمیر اور پاکستان کی حقیقی تصویر دکھائی ہے۔ آزادی خدا کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے اور کے پی ایل کا فائنل ظاہر کرتا ہے کہ کشمیر کے لوگ آزادی کے مستحق ہیں۔ ایل او سی کے دوسری طرف محاصرہ ، آپریشن اور تشدد ہے جبکہ یہاں جشن اور کھیل ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔ شہریار آفریدی نے دنیا کو کشمیر کی سیر کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ نے دنیا کو ایک پیغام دیا ، آؤ ، دورہ کرو اور کشمیر کو دریافت کرو۔