لاہور(سپورٹس ڈیسک) یووینٹس فٹ بال کلب کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈونے ان خبروں کی تردیدکی ہے کہ وہ کلب چھوڑ کر ریال میڈرڈ کلب میں جارہے ہیں ۔ سپین کے ایک اخبار نے خبردی تھی کہ رونالڈو ریال میڈرڈ کو جوائن کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے مستقبل کے بارے میں ایسی باتیں کہنا غلط ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریال میڈرڈ کے مداح مجھے دیکھنے چاہتے ہونگے ۔ لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے نام سے مت کھیلیں ۔
میرے نام سے مت کھیلیں کرسٹیانو رونالڈو کا پیغام
Aug 19, 2021