امام حسین نے باطل نظام حکومت کے خلاف مزاحمت کرتے ہوے جام شہادت نوش کیا‘رخشندہ ناز

کراچی (نیوز رپورٹر)حضرت امام حسین نے باطل نظام حکومت کے خلاف مزاحمت کرتے ہوے جام شہادت نوش کیا انہوں نے اپنے پورے خاندان کو قربان کردیا مگر یزیدی نظام کو قبول نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ صوبہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ رخشندہ ناز نے یوم شہادت حسین کے موقعہ پر اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہجرت مدینہ ،شہادت امام حسین اور قیام پاکستان کا ایک ہی مقصد تھا اسلامی ریاست کا قیام جہاں صرف اللہ کا حکم اور اللہ کاہی قانون ہو۔ شہادت حسین کا ہر مسلمان کے لئے یہ ہی پیغام ہے وہ بھی ہر غیر اسلامی اور باطل نظام کے مقابلہ پر کھڑا ہو جائے اور اسکے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرے۔
رخشندہ ناز

ای پیپر دی نیشن