وفاقی وزیر چوہدری فواد کو مقاصد پاکستان معلوم نہیں ۔ اسلم فاروقی

Aug 19, 2021

کراچی(نیوز رپورٹر) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین ،ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ اور2013 کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوارممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین طالبان حکومت کو عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر تسلیم کرنے کی بات اس لئے کررہے ہیں کہ انہیں معلوم نہیں کہ وطن عزیز ہمارا پیارا پاکستان خالصتاً دین اسلام کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے اوراس کے قیام کے مقاصد عالمی طاقتوں کے آگے جھکنا نہیں اسلام کی سربلندی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن کراچی کے مختلف علاقوں میں مذہبی رہنماؤں علامہ اختر محمدی، قاری محمد ایوب ،  حافظ محمد صادق و دیگر سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ امریکہ کوشکست دینے کے بعد افغانستان میں طالبان حکومت کا قائم ہونا بلکل صحیح ودرست ہے افغان طالبان مجاہدین نے اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بناکر جہاد کے ذریعے امریکہ کو شکست دیکر حکومت قائم کی ہے اس لئے مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں تاخیر سے کام نہ لیں ۔
 اسلم فاروقی

مزیدخبریں