کوئٹہ (اے پی پی) صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ سانحہ کربلا دراصل حق اور باطل کے درمیان معرکے کا نام ہے۔ حضرت امام حسین رضہ کی شہادت ہمیں باطل کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس دیتی ہے۔حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانیاں تاریخ اسلام کا ایک سنہری باب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت امام حسین کی یوم شہادت سے متعلق ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا حضرت امام حسین نے مقامِ کربلا میں اسلام کی سربلندی کیلئے پیش کی تھی۔ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ حضرت امام حسین کی باطل کے سامنے سر نہ جھکانے سے مسلمانوں کو ظلم، ناانصافی، بربریت، لاقانونیت، بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں، عورتوں کے خلاف بے جا تشدد،عدم برداشت اور دوسرے سماجی برائیوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونے کا درس ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اج بھی انسانی معاشرہ ان سماجی برائیوں میں ڈوبا ہوا ہے بحثیت مسلمان ہمیں ان معاشرتی برائیوں کی بیخ کنی کے لیے حضرت امام حسین جیسے جذبے کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے